علی امین گنڈاپور کی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ آمد، بھرتیوں پر پابندی کا پہلا حکم جاری

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے حلف برداری کے فوری بعد وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ‏پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ذرائع کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ کا استقبال ‏چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری نے کیا۔
دورہ کے دوران انہوں نے اپنے دفتر میں صوبائی حکومت کے اعلی حکام نے ملاقات کی جبکہ انہیں سیکرٹریٹ سے متعلق مختصر بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں:  چیمپئنز ٹرافی 2025 ، افغان کرکٹ بورڈ کی پاکستان آنے کی یقین دہانی


بعد ازاں محکمہ انتظامیہ خیبر پختونخوا نے علی امین گنڈاپور کے وزیر اعلی کا عہدے سنبھالنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
یاد رہے کہ نومنتخب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے حلف اٹھانے کے بعد پہلا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تمام بھرتیوں پر فوری پابندی عائد کردی۔
ان کی جانب سے جاری حکم نامے میں یکم فروری 2023 سے 29 فروری 2024 تک تمام بھرتیوں کی تفصیل بھی طلب کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور بنگلہ دیش کے انتخابات شفاف نہیں تھے، لارڈ حنان