علی امین گنڈا پور کو صوبے کی معیشت پر توجہ دینی چائیے، امیر مقام

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے صوبائِی صدر امیر مقام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایم ایل این کی رکن ثوبیہ شاہد کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف کاروئی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا گیا، ایک خاتون کو ہراساں کرنے کے لئے غنڈوں کو چن چن کر لایا جاتا ہے، وہ بھی ایوان میں۔
ن لیگ کے صوبائِی صدر کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں غیر متعلقہ چار ہزار لوگوں کو کون لایا؟ تحقیقات ہونی چاہئیں، علی امین گنڈا پور کو صوبے کی معیشت پر توجہ دینی چائیے۔
امیر مقام نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ ہم سب کا صوبہ ہے، حقوق کے لئے رول ادا کرتے رہیں گے، ہمیشہ مثبت سوچ کے ساتھ خدمت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے، پولیس اور دیگر ادارے خاتون رکن اسمبلی کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔

مزید پڑھیں:  آئی جی پولیس اخترحیات کا 9محرم کے جلوس کا جائزہ لینے کیلئے پشاور صدر کا دورہ