رمضان کے دوران گوشت کی فروخت میں ناغہ ختم

ویب ڈیسک: پشاورمیں رمضان کے مہینے میں گوشت کا ناغہ ختم کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہفتے بھر مویشی ذبح کرنے اورگوشت وغیرہ فروخت کرنے کی اجازت ہوگی اور دکان کھلے رہیں گے۔
اس حوالے سے ضلع بھر کے قصاب خانوں کو نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عام دنوں میں منگل اور بدھ کے روز گوشت فروخت کرنے پر سرکاری طور پر پابندی عائد ہے تاہم صرف منگل کے روز دن بھر قصاب خانے بند رہتے ہیں اور بدھ کے روز دوپہر کے بعد مویشیوں کے ذبح کرنے اور گوشت کی فروخت کا سلسلہ شروع کردیا جاتا ہے۔
رمضان کے دوران چونکہ گوشت اور قیمہ وغیرہ کا استعمال بڑھ جاتا ہے اس لئے ناغہ ختم کردیاجاتا ہے۔
اس تناظر میں گذشتہ روز پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے رمضان کے مہینے کے دوران منگل اور بدھ کے روز مویشی ذبح کرنے اور گوشت کی خریدو فروخت جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے اور رمضان کے دوران ہفتے کے ساتوں روز گوشت کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے بعد ٹرین کرایوں میں اضافہ