سوات، برفباری اور بارشوں میں‌سیاحوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری

ویب ڈیسک: ضلع سوات کی خوبصورتی اور موسیم سے لطف اندوز ہونے کیلئے آنے ولاے سیاھوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔
ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق سوات انے والے سیاح ممکنہ برف باری کے پیش نظر اچھی اور مکمل فٹ گاڑی کا انتخاب کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ممکنہ برف باری کی صورت میں سوات کے سیاحتی مقامات جانے والے سیاح گاڑی میں اینٹی کولنگ لیکوئیڈ کا استعمال کریں۔
جاری خصوصی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ برف باری کے دوران گاڑی کے ٹائروں پر چین کا استعمال کریں اور اپنے ساتھ اضافی گرم کپڑے لائیں۔
ڈی جی یو ایس ڈی اے کے مطابق سیاح دوران ڈرائیونگ گاڑی کے شیشے مکمل بند نہ رکھیں اس سے کاربن مونو آکسائیڈ پیدا ہوتی ہے جو کہ جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔
نئی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ غلط پارکنگ سے اجتناب کریں اور پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ کالام میں مسلسل برفباری کے باعث مقامی پیٹرول پیمپوں میں پیٹرول کی قلت پیدا ہوگئی ہے، برفباری کے دوران سیاح اضافے پیٹرول اپنے ساتھ رکھیں۔

مزید پڑھیں:  جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم کی ایڈہاک جج بننے سے معذرت