مزید 3نعشیں

سوات:گھر کے ملبے سے مزید 3نعشیں نکال لی گئیں

ویب ڈیسک: سوات کے علاقہ مٹہ چارتیکل میں منہدم ہونے والے گھر کے ملبے سے مزید3نعشیں نکالی لی گئیں ۔
حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد7ہو گئی ،ریسکیو آپریشن کے مطابق تمام دبے افراد کو نکال لیاگیا ہے ۔
بارش و برفباری کے نتیجے میں گزشتہ روز گھر منہدم ہونے سے ایک ہی خاندان کے نو افراد ملبے تلے دب گئے تھے ۔
مقامی لوگوں اور ریسکیو کے اہلکاروں نے آپریشن کے دوران چار لاشیں اور تین زخمیوں کو نکال لیا تھا ۔
دیگر افراد کو ملبے سے نکالنے کے لئے آپریشن آج بھی جاری رہا ۔

مزید پڑھیں:  ڈیرہ اسماعیل خان میں پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر تعینات