زرتاج گل

8فروری کو عوام فیصلہ کر چکے ہیں،زرتاج گل

ویب ڈیسک: رہنما پاکستان تحریک انصاف زرتاج گل نے کہا ہے کہ 8فروری کو عوام فیصلہ کر چکے ہیں،مسلم لیگ ن مینڈیٹ چور ہے، عوام کے ووٹوں پر ڈاکا ڈال کر آئی ہے۔
پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ یہ جو زبردستی جیت کر آئے ہیں، ان کے چہروں پر 12 بجے ہوتے ہیں، اصل میں بانی پی ٹی آئی اور فارم 45جیت چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فارم 47 اور فارم 49 والے ہار پہن رہے ہوتے ہیں، احسن اقبال کا اپنا بھی ووٹ چیک ہونا چاہیے۔
زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ 8 فروری کو عوام فیصلہ کر چکے ہیں، یہ زبردستی خانہ ہوئی ہے، ان کو خود بھی یقین نہیں ہے ایوان میں ان کی شکلیں دیکھا کریں۔

مزید پڑھیں:  پشاور:خیبر پختونخوا میں بارشوں سے مجموعی طورپر 2افراد جاں بحق ،ایک زخمی