مولانا فضل الرحمن

جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے، مولانا فضل الرحمن

ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ نہیں ہے،جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ حالیہ الیکشن 2024 میں جو دھاندلی ہوئی اس نے 2018 کا ریکارڈ بھی توڑ دیا،حقیقت ہے کہ پارلیمنٹ اپنی اہمیت کھو رہی ہے، یہ لوگ قوم کے دلوں پر حکومت نہیں کرسکیں گے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے سیاست میں کبھی گالم گلوچ کو فروغ نہیں دیا ، ہم آج بھی اپنے موقف پر قائم ہیں، ہم اپنے موقف پر رہ کر سیاست کریں گے۔
مولانا فضل الرحمن نے بتایا کہ ہم نے ملک بھر میں انتخابی نتائج کو مسترد کیا تھا، ہم پورے ملک میں تحریک چلانے کے لیے لائحہ عمل بنائیں گے، ان حالات کو تسلیم نہیں کرسکتے ہیں، اس پرعوام کا رد عمل آئے گا۔
انہوں نے سوال کیا کہ وہ کون ہے جو ہمارے حق پر ڈاکا ڈال رہا ہے؟

مزید پڑھیں:  رؤف حسن کے ملک دشمن عناصر کیساتھ رابطے تھے، عطا تارڑ