مریم اورنگزیب

9مئی والوں نے پارلیمنٹ کے اندر حملہ کیا ،مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ9مئی والوں نے پارلیمنٹ کے اندر حملہ کیا ہے، آج بھی 2013 کا رویہ اور ذہنیت دیکھی گئی، تحریک انصافی کی سوچ نے نوجوانوں کو بدتمیزی سکھائی ہے۔
پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب کے عوام کی دن رات خدمت کی تھی، ہم نے تو ملک دشمنی نہیں کی مگر انہیں خوف ہے (ن) لیگ آگئی ہے تو کہیں ملکی حالات اچھے نہ ہوجائیں،۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ انہیں تکلیف ہے کہ ملک کہیں ترقی نہ کر جائے، انہوں نے تو بس ساڑھے 4 سال صرف عوام کو لوٹا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دھاندلی نہیں ہوئی؟ انہوں نے دھاندلی کا شور مچاکر ملک میں تماشہ لگایا ہوا ہے، اگر کوئی شکایت ہے تو الیکشن کمیشن جائیں، الیکشن کمیشن جاکر کہیں ثبوت چاہیے تو ٹی وی سے لیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ اسی طرح شور مچاتے،پیٹتے رہیں گے، یہ جہاں جیتے وہاں الیکشن شفاف تھے اور جہاں ہارے وہاں دھاندلی کے الزام لگائے، عوام نے انہیں پارلیمان بھیجا لیکن ان کے نصیب میں وہاں بیٹھنا نہیں کھڑا ہونا لکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  افغانستان میں طوفانی بارشوں سے35افرادجاں بحق