بلامقابلہ چیئرمین

بیرسٹر گوہر بلا مقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی،عمر ایوب جنرل سیکرٹری منتخب

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر گوہر علی خان دوسری مرتبہ پی ٹی آئی کے بلا مقابلہ چیئرمین ،عمر ایوب خان جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔
پی ٹی آئی کے ترجمان اور وفاقی الیکشن کمشنر رئوف حسن نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ بیرسٹر گوہر بلامقابلہ چیئرمین کا عہدہ جیت گئے ہیں کیونکہ ان کے مدمقابل کوئی اور امیدوار نہیں تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر اس عہدے کے لیے اشرف جبار، عمر ایوب، نوید انجم خان اور بیرسٹر گوہر کی جانب سے چار درخواستیں آئی تھیں جن میں سے تین درخواستیں منظور کی گئیں جبکہ نوید انجم کی درخواست مسترد کر دی گئی۔
حسن رئوف نے کہا کہ نوید انجم کی درخواست اس لیے مسترد کر دی گئی کیونکہ انہوں نے 8 فروری کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کے خلاف مقابلہ کیا تھا، جس کے بعد 11 فروری کو ان کی پارٹی رکنیت منسوخ کر دی گئی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے بعد اشرف جبار اور عمر ایوب نے پارٹی اتحاد اور ہم آہنگی کی خاطر اپنی درخواستیں واپس لے لیں، اس وجہ سے بیرسٹر گوہر کے خلاف کوئی امیدوار نہیں تھا، لہذا ہم نے انہیں بلامقابلہ فاتح قرار دے دیا ہے، وہ بلامقابلہ پارٹی چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔
رئوف حسن نے کہا کہ عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ہیں ، وہ بھی بلا مقابلہ ہی منتخب ہوئے کیونکہ ان کے عہدے کے لیے بھی کوئی اور نامزدگی نہیں تھی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ غیر منطقی ہے، اسفند یار ولی