9 فلسطینی شہید

غزہ، اسرائیلی فوج کا امدادی ٹرک پر حملہ، 9 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں امدادی ٹرک پر حملہ کیا گیا جس سے 9 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق دیر البلاح میں امدادی ٹرک پر اسرائیلی فوج کے حملے کے نتیجے میں کم از کم 9 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ امدادی سامان سے لدے ٹرک پر صیہونیوں نے میزائل برسا دیئے جس سے ہر طرف تباہی پھیل گئی۔
ذرائع کے مطابق ٹرک میں سویلین رضاکار بھی موجود تھے۔ یا درہے دیر البلاح جانے والے اس امدادی سامان سے بھرے ٹرک میں کھانے پینے کی اشیاء، ادویات، کمبل اور دیگر ضروریات زندگی کا سامان بھی موجود تھا۔
اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے رفاح پر بھی گولہ باری کی جس سے متعدد فلسطینی شہید ہو گئے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فلسطینی امدادی سامان کا انتظار کر رہے تھے کہ ان پر صیہونیوں کی جانب سے بمباری کی گئی۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں 30 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 71 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، سوزوکی کھائی میں جا گری، دو افراد جاں بحق، 10 زخمی