خیبرپختونخوا، بارشوں اور برفباری سے 35 افراد جاں بحق، 43 زِخمی

ویب ڈیسک: خیبرپختوںخوا بھر میں 5 روز ہونیوالی بارشوں اور برفباری سے 35 افراد جاں بحق جبکہ 43 افراد زخمی ہو گئے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورت میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ دنوں کے دوران صوبہ بھرمیں جاری بارشوں سے 346 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 46 گھر بیٹھ گئے۔ اس حوالے سے متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم جاری ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی جانب سے جاں بحق افراد کے ورثاء اور زخمیوں کو فوری طور پر مالی امداد کرتے ہوئے ان میں امدادی چیکس تقسیم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں اور برفباری سے چارسدہ، دیرلوئر، دیراپر، ملاکنڈ، مہمند، بنوں، خیبر، باجوڑ، نوشہرہ، پشاور کے متاثرین میں سامان تقسیم کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جی ایچ کیو کے باہر پرامن احتجاج کی کال تھی تو لوگ اندر کیسے تھے؟ میمن