تھانہ انقلاب کی حدود میں فائرنگ، ایک جاں حق، ایک زخمی

ویب ڈیسک: تھانہ انقلاب کی حدود موسیٰ زئی نہر کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ٹیکسی میں سوار شخص میرباز خان جاں بحق جبکہ ٹیکسی ڈرائیور نوید زخمی ہو گیا۔
ڈی ایس پی صدر سرکل شفیع اللہ خان اطلاع ملتے ہی دیگر نفری کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور نعش کو پوسٹمارٹم جبکہ زخمی کو علاج معالجے کیلئَ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ یاد رہے کہ تھانہ انقلاب کی حدود میں‌فائرنگ سے جاں‌بحق مقتول کی ارمڑ میانہ میں سابقہ قتل مقاتلے کی دشمنی بھی چلی آ رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ غیر منطقی ہے، اسفند یار ولی