پاکستان کے ساتھ اتحاد قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، میتھیو ملر

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ کام جاری رکھنے کا گرین سگنل دیدیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے منصب پر مریم نواز کا تقرر پاکستانی سیاست میں سنگ میل ہے، ملکی سیاست میں خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مل کر مشترکہ مفادات آگے بڑھائیں گے۔ دونون ممالک کے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ خوشحال پاکستان کو دونوں ممالک کے مفادات کے لیے اہم سمجھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکہ یوکرین کو فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کو تیار