غزہ، اسرائیلی وحشیانہ بمباری، مزید 124 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: صیہونیوں کا جنگی جنون برقرار، فلسطینی علاقوں پر بدستور بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے فلسطینی شہادتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق غزہ میں اسرائِیلی وحشیانہ بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 124 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اس کے علاوہ ہسپتالوں میں زیرعلاج 15 بچے غذائی کمی کے باعث جاں بحق ہو گئے۔
اسرائیلی بیک وقت دو اطراف سے فلسطین پر حملہ آور ہے، ایک گولہ بارود برسا کر اور دوسرا محاصرہ کر کے قحط کی صورتحال سے بچ جانے والے فلسطینیوں کو موت کی جانب دھکیلا جا رہا ہے۔
ذرائع کےمطابق غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے مزید 124 فلسطینی شہید ہو گئے جس کے بعد 5 ماہ سے جاری جنگ کے دوران فلسطینی شہداء کی تعداد 31 ہزار کے قریب ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  کشمیری رہنما یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست دائر

صیہونیوں کی 150 دن کی جارحیت کے باعث غزہ میں 71 ہزار 920 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں اور ان کی تعداد میں روز بروز اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 124 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اس کے علاوہ ہسپتالوں میں زیرعلاج مزید 15 بچے خوراک کی کمی سے دم توڑ گئے۔
یاد رہے کہ یونیسف کی جانب سے غزہ میں غذائی قلت کے سبب اموات بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  80 کروڑ سے زائد مالیت کے بوسیدہ افغان کرنسی نوٹ نذرآتش