الیکشن کمیشن کا فیصلہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کیلئَے تیاریاں تیز

ویب ڈیسک: سنی اتحاد کونسل کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کیلئَے تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔
پی ٹی آئی کے وکیل کے مطابق مخصوص نشستوں کے لیے پہلے سے دائر درخواستیں واپس لی جا رہی ہیں۔ ان درخواستوں میں الیکشن کمیشن کا حالیہ فیصلہ چیلنج نہیں تھا۔
اس لئَ پرانی درخواستوں کو واپس لے کر دوبارہ جمع کرایا جائیگا جس میں الیکشن کمیشن کا حالیہ فیصلہ بھی چیلنج کیا جائیگا۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنے حالیہ فیصلہ میں مخصوص نشستوں کے لئے دائر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کی درخواستیں مسترد کی تھیں۔

مزید پڑھیں:  صنم جاوید کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ چیلنج