شیخ رشید احمد کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

ویب ڈیسک: سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سیکرٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ای سی ایل سے نام نکالنے کی سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی درخواست پر سماعت جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس صداقت علی خان پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے کی۔
سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملک بھر سے نیب کے ریجنل دفاتر سے معلومات لی ہیں، ہمیں شیخ رشید احمد کسی مقدمے میں مطلوب نہیں۔
بعدازاں عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری ای سی ایل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک کیلئے ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم کی ایڈہاک جج بننے سے معذرت