مفاہمت کے حوالے سے علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام سنا دیا

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ اس دوران انہوں نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئِی نے مفاہمت کرنے والوں کے حوالے سے دو ٹوک موقف کا اظہار کیا ہے کہ ووٹ چوری کرنے والوں سے مفاہمت نہیں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئِی نے پیغام دیا ہے کہ مفاہمت ہو تو بالکل اس طرح جیسے نیلسن منڈیلا نے کی تھی۔ اگر چوروں سے مفاہمت کرنی ہے تو جیلوں کے دروازے کھول دیں۔
انہوں ںے کہا کہ پچھلے ایک سال سے نمل یونیورسٹی کا پروجیکٹ جاری تھا 9 مئی کے بعد سارے ٹھیکے داروں کو بھگا دیا گیا۔
فلاحی ادارے میں 95 فیصد بچے فری پڑھ رہے ہیں۔ اب ہماری کوشش تھی کہ 200 طالبعلموں کے لیے رہائش گاہیں بنالیں۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کیلئے ان کی بہن علیمہ خان کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 50 فلسطینی شہید