سرکاری ڈاکٹروں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد

ویب ڈیسک: سرکاری ڈاکٹروں کے بیرون ملک دوروں پر وفاقی وزارت صحت کی جانب سے پابندی عائد کر دی گئی۔
اس حوالے سے وزارت کی جانب سے جاری سرکلر میں وضاحت کی گئی ہے کہ فارما کمپنیوں اور ڈونرز کے خرچے پر سرکاری ڈاکٹروں کے بیرون ملک جانے پرپابندی ہو گی۔
سرکلر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بیرون ملک کانفرنسز اور سیمینارکیلئے بھی کسی سرکاری ڈاکٹروں کو چھٹی نہیں ملے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد ڈاکٹروں اور فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا گٹھ جوڑ توڑنا ہے جبکہ اس حوالے سے مزید اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں.
حکام کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی وزارت صحت کا فیصلہ وفاقی اسپتالوں کے ڈاکٹروں پر لاگو ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 9 اعشاریہ 4 بلین ڈالرز تک پہنچ گئے، وزیر خزانہ