ضمانتیں منظور

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار 21ملزمان کی ضمانتیں منظور

ویب ڈیسک: کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار 21 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں ۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاس جلا گھیرا کے مقدمے میں گرفتار 21 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی،جج محمد نوید اقبال نے ضمانتیں منظور کرلیں۔
ملزمان میں محمد اسلم، رضوان اللہ، کامران خان، محمد اویس سمیت 21 ملزمان شامل ہیں۔
ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج