محمد اورنگزیب

معروف بینکر محمد اورنگزیب کو وفاقی وزیرخزانہ بنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن نے معروف بینکر محمد اورنگزیب کو وفاقی وزیرخزانہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ،سینیٹر اسحاق ڈار وزیر خزانہ کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ محمد اورنگزیب ہی نئے وزیر خزانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت عظمی کا حلف اٹھانے کے بعد جو میٹنگ کی اس میں محمد اورنگزیب بھی موجود تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد اورنگزیب نے قائد ن لیگ نواز شریف سے بھی ملاقات کی ہے، شہباز شریف کابینہ کے حوالے سے نواز شریف سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وزیر خزانہ کے لیے محمد اورنگزیب کے نام کا اعلان کیا جائیگا۔
اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کے علاوہ کوئی اور اہم وزارت دیئے جانے کا امکان ہے ۔

مزید پڑھیں:  بنوں چھاؤنی پر حملہ: 8فوجی جوان شہید، 10دہشت گرد ہلاک