پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کاملک بھر میں وکلاکنونشن کے انعقاد کا اعلان

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی نے 7مارچ سے ملک بھر میں وکلاکنونشن کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میں جمہوری راج قائم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔
ہے تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان معظم بٹ ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک میں حقیقی معنوں میں جمہوری راج قائم کر کے رہے گی، اس کیلئے ہمیں ہرامتحان سے گزرنے کے لئے تیار ہیں۔
پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں فساد کی وجہ وہ ججز ہیں جو انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہتے ہیں، آج ملک میں جارح قوتیں جمہوریت اور اداروں کو نقصان پہنچارہے ہیں۔
ہم ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، عمران خان کی رہائی کا مطالبہ اس لئے کرتے ہیں کہ عمران خان ہی اس ملک کا مستقبل سنوار سکتے ہیں، ملکی بقا کیلئے جمہوریت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جس طرح ہمارا انتخابی نشان چھینا تھا، اسی طرح مخصوص نشستوں سے بھی ہمیں محروم رکھا گیا،اس الیکشن کمیشن پر ہمیں پہلے ہی اعتماد نہیں تھا، الیکشن کی شفافیت سے متعلق ہمارے خدشات درست ثابت ہوئے۔
معظم بٹ نے کہا کہ انصاف لائیرز فورم 7مارچ سے ملک بھر میں کنونشنز کا آغاز کر رہی ہے، موجودہ وفاقی حکومت کے ساتھ کام کرنا کرپشن کو قبولیت دینے کے برابر ہے، ہم کرپٹ نظام کے بجائے جمہوریت کے ساتھ چلنے کو ترجیح دینگے۔
معظم بٹ کا مزید کہنا تھا کہ یہ کیسی ستم ضریفی ہے کہ ایک پارٹی کو چھوٹا سا جرمانہ لگا کر نشان الاٹ کیا جاتا ہے اور دوسری پارٹی سے نشان چھین لیا جاتا،نیچے والی عدالت ریلیف دیتی ہے اوپر والی چھین لیتی ہے۔
معظم بٹ نے اعلان کیا کہ مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے عدالت جائینگے’فوج کو گالی دیکر جمہوریت کی راہ ہموار نہیں کرسکتے ،سوالات اٹھا کر ہی اداروں سے جوابات طلب کیے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنے موقف کو بیان کریں گے، مولانا فضل الرحمان کے موجودہ موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بنوں امن مارچ کے مشران کا شفاف جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ