پشاور میں احتجاج

محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے کیخلاف پشاور میں احتجاج

ویب ڈیسک: پختونخوا ملی عوامی پارٹی خیبر پختونخوا اور پی ٹی آئی نے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر پولیس چھاپہ کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
مظاہرے میں بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی ،قیادت پختونخوا ملی عوامی پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر ڈاکٹر محمد علی اور دیگر عہدیداروں نے کی ،پی ٹی آئی کے رہنما عرفان سلیم اور کارکنان بھی شریک تھے ۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر محمود خان اچکزئی کے حق میں نعرے درج تھے جبکہ چھاپے کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپہ بہیمانہ اور غیر قانونی ہے،جمہور کی آواز محمود خان اچکزئی کے جمہوری موقف کے خلاف ریاستی ہتھکنڈے کسی صورت منظور نہیں ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں عام عاشورہ کا پہلا جلوس امام بارگاہ سید آغا رضوی شاہ سے برآمد