دستاویز اپ لوڈ نہ ہوسکیں

پشاور کے 8حلقوں کی دستاویز اپ لوڈ نہ ہوسکیں

ویب ڈیسک: پشاور کے 7صوبائی اورایک قومی اسمبلی کے حلقے کی دستاویز تاحال اپ لوڈ نہ ہو سکیں جبکہ باقی ملک بھر کے حلقوں کی دستاویز جاری کردی گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ٹیمپر فارم 45کو لے کر بھونچال آگیا ہے اور ممکنہ طور پر تبدیل کئے گئے نتائج پر شہری سخت ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔
الیکشن ایکٹ کے مطابق الیکشن کمیشن انتخابات کے دو ہفتوں کے اندر اندر تمام دستاویز ویب سائٹ پر ڈالنے کا پابند ہے تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ دستاویز چوتھے ہفتے میں اپ لوڈ کی گئی ہیں ۔
پی ٹی آئی کی جانب سے پشاور کے 8صوبائی اور ایک قومی حلقے پر مبینہ دھاندلی کا دعوی کیا گیا ہے ان حلقوں میں سے صرف پی کے 79کی دستاویز اپ لوڈ کی گئی ہیں جس کے بیشتر فارم 45ٹیمپر ہیں جبکہ پی کے 72، 73، 74، 75، 78، 80، 82اور این اے 28کی دستاویز ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہیں کی گئی ہیں ۔
ملک بھر کے مختلف حلقوں کے فارم 45کو لے کر نئی بحث شروع ہوگئی ہے مبینہ طور پر ٹیمپر نتائج پر بھونچال آگیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین نے الیکشن کمیشن کوا ڑے ہاتھوں لیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  سیاسی جماعتوں کا سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے پر اتفاق