لوڈشیڈنگ فری قرار

پشاور کے 16فیڈرز لوڈشیڈنگ فری قرار

ویب ڈیسک: پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے لوڈشیڈنگ فری پشاور ہدف کے حصول کیلئے ایک اہم کامیابی حاصل کر لی،16فیڈرز سے بجلی چوری اور بقایا جات کا خاتمہ کر کے ان کو لوڈشیڈنگ فری زون قرار دے دیا گیاہے۔
گزشتہ روزایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا عابد مجید اور سی ای او پیسکواختر حمید خان نے ٹاسک فورس کے آٹھویں اہم اجلاس دوران بتایا گیا کہ پشاور کے 16فیڈرز صدر روڈ، چوک یادگار، حیات آباد 12،حیات آباد 2،خیبر 2،آڈٹ کالونی، شوبہ، نشترآباد، ڈبگری، قصہ خوانی، حسین آباد، سنہری مسجد، نوتھیہ، کارخانو، شامی روڈ، اور سکندر پورہ سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے۔
بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے پشاور کے 99ہائی لاس فیڈرز کا انتخاب کیا گیاجن سے بجلی چوری کاخاتمہ کر کے پشاور کو لوڈشیڈنگ فری سٹی قرار دینا تھا۔
سی ای او پیسکو کا کہنا تھا کہ مشترکہ کارروائیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ لاسز میں خاطر خواہ کمی آئی ہے اور مذکورہ 16فیڈرز سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ یقینی بنایا گیا ہے۔
پیسکو چیف نے یہ بھی کہا کہ اگرمذکورہ فیڈرز کے صارفین کی جانب سے دوبارہ بجلی چوری جیسے واقعات رونما ہوئے تو لوڈشیڈنگ کرنا ناگزیر ہوجائیگا چنانچہ صارفین سے تعاون کی اپیل ہے۔

مزید پڑھیں:  سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا