انتخابی دھاندلی کے خلاف مولانا متحرک، وکلاء کنوشن سے خطاب کرینگے

ویب ڈیسک: جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان انتخابی دھاندلی کے خلاف تحریک پر نکل کھڑے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے سب سے پہلے پنجاب کا رخ کیا جہاں مختلف تقریب میں شرکت کرینگے۔
جے یو آئی پنجاب کے ترجمان حافظ غضنفر عزیز کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان آج وکلاء کنونشن اور قومی و صوبائی اسمبلی امیدواران کے اعزاز میں عشاٸیہ سے خطاب بھی کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلی کے خلاف سربراہ جے یو آئی کل 7 مارچ کو صوبائی مجلس عمومی و امیدواران کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ اس حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن کیلئَے تیار ریکارڈ پولیس لے گئی، شبلی فراز