استعفوں کا سلسلہ جاری، مزید 7 ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مستعفی ہو گئے

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ میں نگراں دور کے دوران تعینات ہونےوالے مزید 7 ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے استعفے پیش کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق نئے ایڈووکیٹ جنرل کے لئے شاہ فیصل اتمان خیل کا نام سامنے آیا ہے۔ اس حوالے سے سمری چیف سیکرٹری نے ضروری کارروائی کے بعد گورنر کو ارسال کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل آفس سے مزید 7 ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے بھی اپنے استعفے وزیر اعلیٰ کو ارسال کر دئیے ہیں۔
استعفے بھیجنے والوں میں نثار محمد، بیرسٹر ثاقب رضا، عمر فاروق، سلطان، مبشر منظور اور جاوید اختر شامل ہیں ۔
نئی حکومت قائم ہونے کے بعد نگران سیٹ اپ کے تعینات کردہ لاءآفیسرز اپنے عہدوں سے مستعفی ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں خود مختار ڈائریکٹرز تعینات