بجلی چوری اور بقایاجات ختم، پشاور کے 16 فیڈرز لوڈ شیڈنگ فری قرار

ویب ڈیسک: پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے لوڈشیڈنگ فری پشاور ہدف کے حصول کیلئے ایک اہم کامیابی حاصل کر لی۔
پشاور کے 16 فیڈرز سے بجلی چوری اور بقایا جات کا خاتمہ کر کے ان کو لوڈشیڈنگ فری زون قرار دے دیا گیاہے۔
گزشتہ روزایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا عابد مجید اور سی ای او پیسکواختر حمید خان نے ٹاسک فورس کے آٹھویں اہم اجلاس دوران بتایا گیا کہ پشاور کے 16 فیڈرز صدر روڈ، چوک یادگار، حیات آباد 12،حیات آباد 2،خیبر 2،آڈٹ کالونی، شوبہ، نشترآباد، ڈیبگری، قصہ خوانی، حسین آباد، سنہری مسجد، نوتھیہ، کارخانو، شامی روڈ، اور سکندر پورہ سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے۔
بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے پشاور کے 99ہائی لاس فیڈرز کا انتخاب کیا گیا جن سے بجلی چوری کاخاتمہ کر کے پشاور کو لوڈشیڈنگ فری سٹی قرار دینا تھا۔
پیسکو حکام کا کہنا تھا کہ مشترکہ کارروائیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ لاسز میں خاطر خواہ کمی آئی ہے اور مذکورہ 16 فیڈرز سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ یقینی بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  انتشاری سیاست ن لیگ کا شیوا ، جعلی حکومت بدحواسی کاشکار ہے،بیرسٹر سیف