ن لیگ کی رکن صوبائی اسمبلی ثوبیہ شاہد نے تحریک استحاق جمع کرا دی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی میں ن لیگ کی رکن ثوبیہ شاہد نے تحریک استحاق جمع کرا دی۔
تحریک استحقاق میں ن لیگ کی رکن صوبائی اسمبلی ثوبیہ شاہد نے لکھا ہے کہ ایوان میں قدم رکھتے ہی پی ٹی آئی کارکنان نے مجھے گالیاں دینا شروع کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رکن اسمبلی ہوں، حلف اٹھانے کے لئے اسمبلی آئی تھی، وزیراعلی علی امین گنڈاپور و دیگر ممبران کے سامنے مجھے پی ٹی آئی کارکنان نے دو دن گالیاں دیں۔
تحریک استحقاق میں انہوں نے یہ بھِی لکھا ہے کہ بطور رکن صوبائی اسمبلی میری اور پورے ایوان کا استحقاد مجروح ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  عدت نکاح کیس میں ایپلٹ کورٹ کا فیصلہ چیلنج