تیز ترین بولنگ کا ریکارڈ پروٹیز خاتون پیسر شبنم اسماعیل کے نام

ویب ڈیسک: کرکٹ کی دنیا میں بولنگ کا ایک اور ریکارڈ قائم۔ پروٹیز خاتون پیسر شبنم اسماعیل نے 132.1 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرا کر دنیا کی خاتون تیز ترین بولر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ویمنز پریمئیر لیگ میں جنوبی افریقہ کی سابق فاسٹ بولر شبنم اسماعیل نے دہلی کیپٹلز کے خلاف ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرتے ہوئے 132.1 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروا کر ریکارڈ قائم کر ڈالا۔
یاد رہے کہ 36 سالہ پروٹیز خاتون پیسر شبنم اسماعیل نے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ترین گیند کروانے کا ریکارڈ بھی قائم کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ حتمی نہیں ہے: نائب وزیراعظم