اہم سیاسی رہنماوں کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس، تفتیشی آفیسر طلب

ویب ڈیسک: ملک کے اہم سیاسی رہنماوں کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے 19 مارچ کو تفتیشی آفیسر کو طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے آصف زرداری، نوازشریف، یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر رہنماوں کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح الحسن اور آصف علی زرداری کے وکیل ارشد تبریز عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
بعدازاں احستاب عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو 19 مارچ کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

مزید پڑھیں:  ایم این ایز کی خریداری کیلئے بڑی بڑی آفرز ہو رہی ہیں، اسد قیصر