وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات۔ اہم امور زیر بحث

ویب ڈیسک: نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی اور اس دوران اہم امور زیر بحث آئے۔
یاد رہے کہ آرمی چیف کی شہباز شریف سے ان کے وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہونے کے بعد پہلی ملاقات تھی۔ ملاقات میں آرمی چیف نے نومنتخب وزیراعظم کو مبارکباد دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور جنرل عاصم منیر کی ملاقات میں دیگر اہم امور کے علاوہ قومی سلامتی، پاک فوج کے پیشہ ورانہ اور سکیورٹی امور سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کا ایڈہاک ججزلانے کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل جانےکااعلان