سپریم کورٹ کے فیصلے سے عدالتی اور جمہوری نظام ترقی کرے گا، بلاول

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے عدالتی اور جمہوری نظام ترقی کریگا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک تاریخ ساز فیصلہ ہے، 44 سال بعد تاریخ درست ہونے جا رہی ہے۔
انہوں نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے انتظار ہے اس کے بعد وکلاء سے تفصیلی بات کروں گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عدالت نے تسلیم کیا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو فیئر ٹرائل کا موقع نہیں ملا۔
سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عدالت نے بھی کہا ہے کہ ماضی کی غلطیوں کو درست کرنے کے لیے فیصلہ سنا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پیرو :مسافر بس کھائی میں گرنے سے 23افراد ہلاک