پارلیمان میں ہمارے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ہوں گے، بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپوزیشن لیڈر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمان میں ہمارے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مخصوص نشستوں کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی، جلد ہی لاہور اور سندھ ہائیکورٹ بھی جائیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئِی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ امید ہے عدلیہ آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔

مزید پڑھیں:  امریکہ میں شدید گرمی، پارہ 46 ڈگری تک جا پہنچا