پیپلز پارٹی وفد کی محمود خان سے ملاقات، صدارتی انتخابات پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین محمود خان سے ملاقات کی اور صدارتی انتخابات سمیت اہم امور پر بات چیت کی۔
اس موقع پر پی پی کے صوبائِی صدر سید محمد علی شاہ باچہ اور صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع خان موجود تھے ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پیپلز پارٹی کے وفد اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے مابین ملک اور صوبے کی سیاسی صورتحال اور صدارتی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا . پی پی کی جانب سے اس اہم موڑ پر سپورٹ کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
پی ٹی آئی پالیمنٹرین کے چیئرمین نے پی پی پی کے ساتھ مل کر مزید متحرک کردار ادا کرنے پر بھی بات چیت کی۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی قتل