مخصوص نشستوں پر سماعت آج ہوگی، پشاور ہائیکورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل

ویب ڈیسک: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے درخواست پر سماعت آج پشاور ہائیکورٹ میں ہوگی۔
یاد رہے کہ جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مخصوص نشستوں کا کیس لارجر بنچ کیلئے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو بھیجتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کا حکم جاری کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ مخصوص نشستوں کی تقسیم کے حوالے سے سماعت آج کرے گا۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ جسٹس اشتیاق ابراہیم کی سربراہی میں لارجر بینچ سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر سماعت کریگا۔ بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس اعجاز انور، جسٹس عتیق شاہ، جسٹس شکیل احمد اور جسٹس ارشد علی شامل ہیں۔
گزشتہ روز جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے مخصوص نشستوں کا کیس لارجر بنچ کیلئے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو بھیجتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کا حکم جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں 81 ہزار پوائنٹس کی حد بحال