پاک بھارت پرامن اور تعمیری تعلقات کے خواہاں ہیں، میتھیو ملر

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن اور تعمیری تعلقات کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو نریندر مودی کی مبارکباد کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے نیک شگون قرار دیدیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن بات چیت کی رفتار کا تعین دونوں ممالک نے کرنا ہے۔ اس حوالے سے امریکہ دونوں ممالک کے درمیان بہترین اور تعمیری تعلقات کیلئے پرامید ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بی آر ٹی کرایوں میں اضافہ، فی سٹاپ 5 روپے کرایہ بڑھانے کا اعلامیہ جاری