سونے کی قیمت میں اضافہ، تولہ 2 لاکھ 28 ہزار 600 روپے ہو گیا

ویب ڈیسک: سونے کی قیمت میں اضافہ ہونے سے فی تولہ قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 600 روپے ہو گئی۔
مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ نئی قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 600 روپے ہو گئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق فی 10 گرام سونے کی قیمت 386 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 95 ہزار 988 روپے ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  کینیا میں42خواتین کو قتل کرنے والا سیریل کلر گرفتار