اعتراض عائد

مخصوص نشستیں :سنی اتحاد کی درخواست پر اعتراض عائد

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستیں نہ دینے کے خلاف سنی اتحاد کونسل کی دائر کردہ درخواست پر اعتراض عائد کردیا ۔
جسٹس عابد عزیز شیخ نے سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا کی جانب سے مخصوص نشستیں نہ دیے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت جسٹس عابد عزیز شیخ نے کہا کہ آپ کی درخواست پر اعتراضات ہیں، پہلا اعتراض مصدقہ دستاویزات لف نہ کرنے کا ہے، دوسرا اعتراض یہ ہے کہ متعلقہ فورم نہیں ہے۔
عدالت نے کہا کہ فورم کا فیصلہ رجسٹرار آفس نہیں بلکہ عدالت کرے گی، میں مصدقہ دستاویزات کا اعتراض دور کر دیتا ہوں، عدالتی دائرہ اختیار کا اعتراض پھر بھی عدالت دیکھے گی۔
وکیل اشتیاق اے خان نے عدالت سے استدعا کی کہ اعتراض دور کرکہ درخواست پر فوری سماعت کی جائے، مسئلہ یہ ہے کہ آج حلف ہو جائے گا، جس پر جسٹس عابد عزیز شیخ نے ریمارکس دیے کہ یہ آفس کا معاملہ ہے ، چیف جسٹس دیکھیں گے کب سماعت ہوگی ۔
بعد ازاں عدالت نے رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد کیے گئے 2 اعتراضات دور کردیے جب کہ عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق اعتراض برقرار رکھا، جسٹس عابد عزیز شیخ نے کہا کہ عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق اعتراض کو جوڈیشل سائیڈ پر دیکھیں گے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے پارلیمنٹ میں مشاورت کریں گے،وزیردفاع