000 1rm60f

ملک میں 5 لاکھ 2 ہزار 200 ہیکٹر رقبے کو ٹڈی دل سے محفوظ بنا لیا گیا

اسلام آباد: ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات، ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اس وقت ملک کے51 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔

بلوچسستان کے 33، خیبر پختونخواہ 9، پنجاب 3 اور سندھ کے 6 اضلاع متاثر.

ٹڈی دل کے متاثرہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے، کل 1122 ٹیموں لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لیا ترجمان این ڈی ایم اے

مزید پڑھیں:  پشاور، جرائم پیشہ افراد کی کھوج فٹ پرنٹ سے کی جائیگی، نیا آلا متعارف کرا دیا گیا

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3لاکھ 68 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا، 24 گھنٹوں میں 5300 ہیکٹر رقبہ کا ٹڈی دل کو تلف کرنے والی ادویات کا اسپرے کیا گیا، بلوچسستان میں 3800 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  گاڑیوں پر مخصوص سٹکر کا فیصلہ مسترد، جمرود کے ٹیکسی ڈرائیورز کا احتجاج

پنجاب میں 100 ہیکٹر پر سپرے کیا گیا،خیبر پختونخواہ میں800 ہیکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی، سندھ میں گذشتہ روز 600 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔

اب تک پورے ملک میں 5 لاکھ 2 ہزار 200 ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے ترجمان این ڈی ایم اے