خیبرپختونخوا، 11 اضلاع میں پناہ گاہوں اور لنگرخانوں کیلئے فنڈز منظور

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کی نئی حکومت نے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا۔ صوبہ کے 11 اضلاع میں پناہ گاہوں اور لنگرخانوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے جاری ہونیوالے حکومتی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پناہ گاہوں اور لنگرخانوں میں فوڈ پیکیج کیلئے 2 کروڑ سے زائد کے فنڈز منظور کئے گئے ہیں۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پناہ گاہوں اور لنگر خانوں میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں سحری اور افطاری کیلئَے فوڈ پیکیج دیا جائے گا۔
سحری اور افطاری کے فوڈ پیکیج مردان، صوابی، ایبٹ آباد، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، جنوبی وزیرستان اور لنڈی کوتل سمیت پشاور، سوات اور چارسدہ کے لنگرخانوں اور پناہ گاہوں میں بھی دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مزید اضافے کا فیصلہ