.jpg

قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کو خط

ویب رپورٹ: خط میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ اسمبلی اجلاس میں قومی اہمیت کے امور زیرغور لائے جائیں، ہر روز قومی اہمیت کا ایک مسئلہ زیرغور لانے کے لیے ایجنڈا ترتیب دیاجائے ،پہلے دن ملک میں کورونا کی صورتحال، پھیلاوَ اور تدارک کے لیے حکومتی اقدامات زیربحث لائیں.

خط میں قائد حزب اختلاف نے مزید لکھا ہے کہ دوسرے روز کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثے پر بحث کرائی جائے، تیسرے دن چینی اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ اجلاس میں زیرغور لائی جائے ،چوتھے روز پی آئی اے ہوٹلز کی نجکاری معاملے پر اجلاس میں بحث کرائیں ،پانچویں روز ٹڈی دَل کے حملے سے پیدا شدہ صورتحال زیربحث لائی جائے .

مزید پڑھیں:  بٹگرام، نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید
مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی، 71 ہزار کی حد عبور

ایوان کے تقدس اوربامقصد گفتگو کے لیے 120 منٹ اپوزیشن ارکان کو دیں،اپوزیشن ارکان کو عوامی مسائل ایوان میں بلند کرنے اور اپنا جواب دینے کا موقع ملے گا،میری تجویز ہوگی کہ یہ کارروائی صدارتی خطاب پر زیرالتواءبحث کے حصے کے طورپر کرائی جائے خط .