پشاور، خیبر گرلز میڈیکل کالج میں کانووکیشن، 137 گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم

ویب ڈیسک: خیبر گرلز میڈیکل کالج پشاور میں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم بی بی ایس کی 137 گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔
ذرائع ک مطابق کانووکیشن کے مہمان خصوصی گورنر خیبر پختونخوا تھے ۔ اس موقع پر ڈین خیبر گرلز میڈیکل کالج نے ایم بی بی ایس گریجویٹس سے حلف لیا۔
یاد رہے کہ کانووکیشن میں ایم بی بی ایس کی 137 گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ ان میں بہترین کارکردگی پر 81 طالبات کو گولڈ میڈلز دیئے گئے۔
تقریب میں وائس چانسلر کے ایم یو ڈاکٹر ضیاء الحق، رجسٹرار کے ایم یو، فیکلٹی ممبران، ممبر بی او جی، طالبات اور والدین نے شرکت کی۔
پروفیسر ڈاکٹر زاہد امان ڈین کے جی ایم سی کا کہنا تھا کہ گریجویٹس کیلئے آج بہت اہم دن ہے۔ آج سے انہوں نے پروفیشنل زندگی میں قدم رکھا۔
انہوں نے کہا کہ یہاں سے 78 ایم فل سکالرز نے ڈگریاں حاصل کی ہیں، ہمیں اپنے سٹوڈنٹس پر فخر ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں کی فہرست میں تبدیلی کا فیصلہ