وانا، موٹر سائیکل اکسیڈنٹ میں 3 افراد زخمی، حالت تشویشناک

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان کے سٹی تھانہ وانا کی حدود میں موٹر سائیکل اکسیڈنٹ کا حادثہ پیش آیا جس میں 3 افراد زخمی ہو گئے جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل تیز رفتاری کےباعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہو گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا منتقل کردیا۔
ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل اکسیڈنٹ کے ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے جسے ریسکیو ریفرل ایمبولینس کے ذریعے ڈی آئی خان منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  زرعی انکم ٹیکس بارے آئی ایم ایف کا مطالبہ صوبوں نے مان لیا