دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، 10 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز میں 10 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 2 آپریشنز کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک جبکہ3 کو زخمی کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 8 مارچ کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا جبکہ سینی ٹائزیشن آپریشن کے دوران مزید 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور کارروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کی افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد حضرت عمر اور رحمان نیاز ہلاک اور 3 دہشت گرد زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئِی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے اور سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔
یاد رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جنوبی وزیرستان میں 2 آپریشنز کئے گئے جن میں 10 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے.

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی میں شمولیت :وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت 70اراکین کے حلف نامے جمع