پشاور، موٹر سائیکل دھماکہ میں 2 افراد جاں بحق ، 1 زخمی

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں تھانہ ناصر باغ کی حدود ناصر باغ روڈ پر مبینہ موٹر سائیکل دھماکہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل دھماکہ میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے جنہیں خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تھانہ ناصر باغ کی حدود ناصر باغ روڈ پر دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی، ایس پی ورسک ڈویژن تیمور خان، ڈی ایس پی ریگی جاوید اختر بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق مبینہ دھماکہ کی نوعیت معلوم کرنے کیلئے بی ڈی یو ٹیم اور سی ٹی ڈی موقع پر موجود ہیں اور دھماکے کے بعد علاقے کی مزید نگرانی کی جا رہی ہے ۔

مزید پڑھیں:  لاہور اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کی منظوری