نوشہرہ میں فائرنگ

نوشہرہ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت دوافراد جاں بحق

ویب ڈیسک: نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت دوافراد جاں بحق ہو گئے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ نوشہرہ کے علاقہ خشکی بالا میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دو افراد کو رکشہ سے اتار کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔
جاں بحق ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار اشفاق جبکہ دوسرا مقامی شہری تھا ۔
نعشوں کو فوری طورپر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  2050 تک پاکستان کی آبادی دوگنا ہونے کا خدشہ