میاں بیوی جاں بحق

ہنگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع ہنگو کے علاقہ الشیراوی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے ۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی فیاض خان کے مطابق جاوید نامی شخص اپنی بیوی کے ہمراہ ٹل روڈ پر جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
واقعہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہنگو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے ۔
قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری ،مزید81فلسطینی شہید