مورچہ زن

باڑہ میں دو قبیلے اراضی تنازعہ پر مورچہ زن،جھڑپوں میں 4افراد زخمی

ویب ڈیسک: جمرود کے علاقہ باڑہ میں دو قبیلے اراضی تنازعہ پر مورچہ زن ہو گئے ،جھڑپوں میں 4افراد زخمی ہو گئے ۔
ملک دین خیل اور کمر خیل قبیلے کے درمیان جھڑپوں کے دوران ایک دوسرے کے افراد بھی پکڑ لئے گئے ،دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے ۔
رابطہ سڑکیں بند ہونے سے خوراک کی قلت پیدا ہوگئی جبکہ بچے سکول جانے سے بھی قاصر ہے ۔
جھڑپوں کے باعث تجارتی مراکز بھی بند جبکہ پولیس و انتظامیہ نے مکمل طورپر خاموشی اختیار کرلی ہے –

مزید پڑھیں:  صوابی : ایڈیشنل آئی جی خیبرپختونخوا کی گاڑی حادثے کا شکار ،1اہلکار جاں بحق،4زخمی