شناخت ہو گئی

پشاور دھماکےمیں ہلاک اور زخمی دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ ناصر باغ روڈ پر ہونے والے دھماکے میں خودکش حملہ آور سمیت تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی۔
سی ٹی ڈی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں ہلاک خودکش حملہ آور محمد سلمان کا تعلق ضلع دیر سے تھا اور وہ پشاور کے علاقے تہکال میں عارضی رہائش پزیر تھا۔
خودکش حملہ آور کے ساتھی عامر اور زخمی ہونے والے شدت پسند عثمان کا تعلق پشاور کے علاقہ تہکال سے ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق زخمی شدت پسند کے ہوش میں آتے ہی اس سے تفتیش شروع کی جائے گی۔
سی ٹی ڈی کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل کے چیسیز نمبر، دہشت گردوں کے شناختی کارڈ و مدرسہ کارڈ بھی برامد کرلی ہے، تینوں شدت پسند ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ کا نیا ریفرنس:نیب کی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے تفتیش