پی ٹی آئی کا جلسہ

پشاور میں پی ٹی آئی کا جلسہ،عمران خان کی رہائی کا مطالبہ

ویب ڈیسک: پشاورمیں پی ٹی آئی کااحتجاجی جلسہ شروع ،مرکزی اورصوبائی قائدین نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کردیا ۔
جلسے میں پارٹی رہنمائوں سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی آصف خان نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پرڈاکہ ڈالا گیا ہے،گریڈ سترہ کے افسران نے ایک سے گیارہ سو بناکر چوری کی ہے،پانچ ہزارووٹ سے لیکرچالیس ہزار کے لیڈ سے ہروایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کو فوری رہائی کیا جائے ۔
تیمور سلیم جھگڑا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ٹریبونل انشا اللہ ہمارے حق میں فیصلہ دے گا،جوڈیشل کمیشن بنایاجائے تاکہ حقائق سامنے آسکے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا سمیت پورے پاکستان کی نشستین واپس لیکر رہیں گے۔
اربا ب شیر علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 8 فروری کو پاکستان تحریک انصاف نے جس بہادری کامظاہرہ کیا مثال نہیں ملتی،وہ الیکشن جو ہم آٹھ فروری کوجیت گئے تھے ہمیں ہروایا گیا ،ایک قومی اور آٹھ صوبائی نشستوں کاحساب ضرور مانگیں گے۔
سینیٹر فیصل جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے جلسوں کیب عدآج میرایہ پہلاجلسہ ہے،آج کارکنان کو دوبارہ دیکھ بہت خوشی محسوس ہورہی ہے ۔
سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ہم سب کامطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کورہاکیاجائے،قائد اعظم کے بعد پاکستان میں اگرلیڈرہے تووہ عمران خان ہیں ،ہمارے سیاسی لیڈراورکارکنان پابندسلاسل ہیں ،سب کی رہائی کامطالبہ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری پرائمری سکولوں میں'' سکول کھانا پروگرام '' شروع کرنے کا فیصلہ